احسن خان،صباء فیصل کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پرستاروں کے گھیرلیا

لاہور(این این آئی)خوبرو اداکار احسن خان اور صباء فیصل کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پرستاروں کے گھیرلیا۔ اداکار احسن خان اور صباء فیصل کراچی کے ایک مال میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے کہ وہاں پر خریداری کرنے والے پرستاروں کو جب ان کی موجودگی کا علم ہوا تو انہوں نے خریداری ترک کر انہیں لیا اور خوب سیلفیاں بنائیں۔ احسن خان نے کہاکہ ہم پرستاروں کی وجہ سے سپر سٹار ہیں،اگر ہمیں عزت و احترام ملتا ہے تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ان کے لئے بھی وقت نکالیں اور جواب میں انہیں بھی عزت و احترام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں