سبی،نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،دوسرازخمی ہوگیا

سبی (این این آئی)سبی کے قریب کڑک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوگیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ مری اتوار کے روز کڑک روڈ پر منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک اور شخص بھی معمولی زخمی ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور آلہ قتل برآمد کرلیا، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں