اوستہ محمد،فلنگ سٹیشن پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرار

اوستا محمد(این این آئی) اوستامحمد میں بنگلزئی فلنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو اوستہ محمدمیں نامعلوم افراد نے بنگلزئی فلنگ اسٹیشن پردستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوادھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی عبدالروف جمالی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورپورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں