ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی بھاگ کے قریب مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار ویگن کے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مسافروں کا شدید احتجاج بختیارآباد بھاگ روڈ بلاک کر دی پولیس کے خلاف نعرے بازی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ضلع کچھی بھاگ پولیس تھانے کی حدود گوٹھ دشتی کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر بھاگ سے ڈھاڈر جانے والی ویگن کے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مسافروں کا شدید احتجاج بختیارآباد بھاگ روڈ بند کر دی جس کے باعث ٹریفک کی روانگی معطل ہو گئی واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

