پسنی (رپورٹر) فش مالکان سوسائٹی پسنی کا ایک اہم اجلاس اٹلانٹک سی فوڈ پسنی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوسائٹی کے تمام اراکین نے باہمی اتفاقِ رائے سے آئندہ مدت کے لیے نئی کابینہ کا انتخاب کیا اور مچھلیوں کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر صدر لالا مراد جان عثمان، نائب صدر حنیف بشیر، جنرل سیکرٹری علی سوا، جوائنٹ سیکرٹری سیٹھ سلیمان کو
منتخب کیا گیا۔
فش مالکان سوسائٹی پسنی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ‘اٹلانٹک سی فوڈ پسنی میں منعقد ہوا، جس میں مچھلیوں کی قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پسنی کی معروف سی فوڈ کمپنیوں کے مالکان اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں بانی امام بخش فوجی (مالک، اٹلانٹک سی فوڈ)، سیٹھ مراد جان عثمان (مالک، زروان سی فوڈ)، سلیمان سلطان علی (مالک، ایم این پی سی فوڈ)، علی کمشان (نمائندہ، اقواء سی فوڈ)، شریف بختیار (نمائندہ، کنگ فشریز سی فوڈ)، عبدالوحید (نمائندہ، بٹ کمپنی)، حنیف بشیر(نمائندہ، بی ڈی اے سی فوڈ)، عبداللہ ماما جی (نمائندہ، بی کے سی فوڈ)، حیدر خان (نمائندہ، کریم ایمپکس)، مظفر اقبال (نمائندہ، میری ٹائم فشریز سی فوڈ)، سلطان (نمائندہ، گابا سی فوڈ)، سیٹھ قاسم (نمائندہ، اوشین 3 اسٹار سی فوڈ)
شخصیات شامل تھیں۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ لانچ مالکان جو سی فوڈ کمپنیوں کے زیرِ قرض ہیں، وہ اپنی مچھلی کسی دوسری کمپنی کو فروخت کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
مزید برآں، مقررہ قیمتوں سے تجاوز کرنے والے یا یونین کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور یونین فش مالکان کے صدر انہیں بھاری جرمانہ عائد کریں گے۔
اجلاس میں باہمی اتفاقِ رائے سے مچھلیوں کی درج ذیل قیمتیں (کمپنی مکس اور فکس ریٹ) مقرر کی گئیں۔
مچھلی کی قسم کیٹیگری سائز مقررہ قیمت
پاسیلی (چاقو) کمپنی مکس ریٹ 100
کولگر (برگ) کمپنی مکس ریٹ 100
لوجر ٹیبل چانٹی فکس ریٹ 120
بانگڑہ 60/80 سائز 280
بانگڑہ 80/100 سائز 220
بانگڑہ 100/120 سائز 150
موری (مربا) فکس قیمت 180
اجلاس کے اختتام پر تمام کمپنیوں کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ ماہی گیری کی صنعت سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

