دوران سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دینے اور امن وامان برقرار رکھنے پر پولیس بی سی اور لیویز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا‎

سبی(رپورٹر)دوران سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دینے اور امن وامان برقرار رکھنے پر پولیس بی سی اور لیویز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا ٬عوامی حلقوں کی جانب سے دوران سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں بہترین سیکیورٹی پلان تشکیل دینے پر ڈپٹی کمشنر سبی ایس ایس پی سبی سمیت زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری سبی زون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہاہے کہ سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں ڈسٹرکٹ پولیس بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس نے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوۓ شہر بھر میں امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تبلیغی اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جنکے جان ومال کو تحفظ یقینی بنانے کے لیے ضلعی آفیسران کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دی گئی تھی جو قابل تحسین تھی پولیس لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں نے دن رات اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے ہوۓ سہ روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں آنے والے مسافروں کو تحفظ فراہم کی سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں آنے والے مسافروں کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک روانی برقرار رکھا گیا اور اختتام پر کسی بھی مسافر کو کسی قسم کی دشواری کا سامنہ نہیں کرنا پڑا اہلیان سبی کی جانب سے تمام تر سیکیورٹی پلان اور بہترین حکمت عملی سرانجام دینے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں