سبی(اللہ داد رند)کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈسٹرکٹ جیل سبی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک حماد اعوان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کمشنر سبی کو جیل کو درپیش مسائل، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی کم
شنر سبی نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے انہوں نے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود قیدیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنانے کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔کمشنر سبی نے کہا کہ قیدیوں کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا باقاعدہ انتظام کیا جائے تاکہ وہ ہنر سیکھ کر معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔دورے کے اختتام پر کمشنر سبی نے وزیٹرز بُک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور جیل انتظامیہ کو قیدیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

