مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ صداقت ٹیکسٹائل مل روڈ پر نامعلوم کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی۔کار کی ٹکر سے زخمی موٹر سائیکل سوار ملک نوید ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔جانبحق نوجوان 103 ج ب برنالہ کا رہائشی ہے۔ نوید صداقت مل کے گیٹ نمبر 3 پر اپنا ہوٹل بند کرکے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم کار نے اسکو پیچھے سے ٹکر ماری۔ سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گہری چوٹیں آئیں،جو اسکی موت کی وجہ بنیں۔

