پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے تحفظ کا عالمی دن ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے(آج) منایا جا ئے گا

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے تحفظ کا عالمی دن ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے(آج) 7جون ہفتہ کو منایا جا ئے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔اس سلسلے میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں فوڈ سیفٹی کے متعلق عوامی شعور اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان میں محفوظ خوراک ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے۔آئے دن اخباروں اور ٹیلی ویژن کی سرخیوں میں غیر معیاری کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا تذکرہ رہتا ہے۔خوراک میں پائے جانے والے جراثیم اس کو مضر صحت بنا دیتے ہیں۔ ایسی خوراک کھانے سے انسان کی بھوک ختم ہونے کی بجائے اسے ہسپتال کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ کھانے کے معیار کو یقینی بننے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک پہنچائی جائے تاکہ عوام کی صحت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ اس دن کو منا نے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن (WHO)اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائیزیشن کی مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں