رنویر سنگھ کا”Don“بننے سے انکار، اعلان کے 2سال بعد فلم چھوڑ دی

ممبئی(این این آئی)بھارتی میڈیا دعوی کررہا ہے کہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے معروف فلمی سیریز ڈاؤن کی اگلی فلم”ڈاؤن 3“میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔2023 میں اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے اپنی نئی فلم ڈاؤن 3 کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جگہ اس بار رنویر سنگھ ڈاؤن کے روپ میں نظر آئیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں ایک پوسٹ میں فرحان اختر نے بتایا کہ ڈاؤن 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ لیں گے اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔تاہم فلم کے اعلان کے 2 سال بعد اب رنویر سنگھ کی جانب سے ڈاؤن 3 چھوڑنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس معاملے کے حوالے سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ فلم دھریندر کی زبردست کامیابی کے بعد رنویرسنگھ سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنگراج جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور ساتھ ہی وہ مسلسل گینگسٹر کے کرداروں میں نظر نہیں آنا چاہتے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ نے ڈاؤن 3 پر اپنے دیگر منصوبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھریندر کی ریلیز کے فورا بعد رنویر کو ڈان 3 کی شوٹنگ کا آغاز کرنا تھا، لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس فلم کو فی الحال مخر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ کے ڈاؤن 3 میں کام کرنے سے انکار کے حوالے سے فی الحال رنویر یا فلم کے پروڈیوسر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں