قربانی کا جذبہ اپنی نفسانی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے‘ علی ارشد رانا

لاہور(این این آئی) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے پاکستانی قوم کو عید الاضحی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا جذ بہ ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد انسان کا اپنی نفسانی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لیے قربان کرنا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے،ہمیں انفرادی اور اجتماعی طو رپر معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شریک کرنا چاہیے تاکہ اس دن کا اصل مقصد حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند ڈٹ کر کھڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امت مسلمہ کو جذبہ ایثار و قربانی پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں