ملیر، کراچی: نیشنل پارٹی نے بلوچ زمینوں پر بلڈر مافیا کے قبضے کی شدید مذمت کی

کراچی (رپورٹر) نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری مجید ساجدی نے ملیر، کراچی میں بلڈر مافیا کی جانب سے بلوچوں کی زمینوں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر سندھ حکومت کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی۔
مجید ساجدی کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کی زمینوں پر زبردستی قبضہ ناقابلِ قبول ہے اور یہ عمل نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ سندھ میں بدامنی کو بھی جنم دے رہا ہے۔
انہوں نے دیگر قوم دوست سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین مسئلے پر بلوچ عوام کے ساتھ عملی تعاون کریں اور بلڈر مافیا کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں