کراچی (پریس ریلیز)جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سعید یوسف خان دوبارہ پانچ سال کے لیے امیر منتخب ہونے پر کراچی ڈویژن کی جماعت کی جانب سے شاندار استقبال،سو سے زائد قائدین وعہدیداران جمعیت،سربراہان مدارس،آئمہ مدارس،طلباء کا بھر پور اعتماد،آزاد کشمیر میں جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر ہی علماء عوام کی حقیقی ترجمان ہے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی حقیقی نمائندہ ہے جو محمود الحسن دیوبندی،مولانا حسین مدنی مفتی محمود مولانا یوسف خان کا تسلسل ہے جو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دستخط اور تائید موجود ہے جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے سربراہ نے خطاب میں کہااس وقت ہمیں انتشار،پروپیگڈوں اختلافاف سے بچ کر فقد خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے لیے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے کراچی میں مقیم کشمیری علماء،جماعتی ذمہ داران،سربراہان،مدارس،ایمہ مساجد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ یہاں پڑھ کر کشمیر میں جانے والے نوجوان فضلاء کی نظریاتی وابستگی ایسی ہو کہ وہاں جاکر جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے دست وبازو بنیں وہ یہاں جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی ڈویژن،اضلاع،ٹاون کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے تقریب میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کی مرکزی قیادت مولانا عبدالوحید مولانا شفیق الرحمن مولانا رفیق میر مولانا عبدالقادر،سابق وزیر آزاد حکومت پیر مظہر شاہ سعید،مولانا مفتی نعمان مولانا الیاس خان،قاری برھان الدین، مولانا غیاث سیکرٹری مالیات جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا نورالحق امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان ضلع جنوبی مولانا اعجاز کشمیری مولانا مفتی غلام اللہ،قاری راجہ عرفان،قاری عجائب یوسف،مولانا حامد مولانا اسامہ خطیب مولانا مفتی فقیر مولانا غازی واجد محمد قاری محمد خالد مجاھد حبیب الرحمن،قاری الیاس مولانا مفتی بشارت محمود کشمیری قاری محمد خالد مولانا جاوید میر شیر یار مولانا عادل مولانا حمزہ شفیق مولانا مفتی احسان بشیر،بھائی عبداللہ،مولوی عثمان افضل،جمعیت طلبہ اسلام جموں و کشمیر کے مولانا ہارون،مولوی مولانا منظور فقیری ودیگر نے شرکت کی مولانا غیاث نے کہا میرے اساتذہ یہاں موجود ہیں کراچی ہو یا صوبہ سندھ یا بلوچستان جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے کسی رہنما، کارکن کو کوئی مسلہ ہو تو آپ کا خادم حاضر ہے پیر مظہر شاہ سعید نے کہا خدا کے لیے متحد ہو جاو فیس بک اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تذلیل بند کرو آج نوجوانوں کو پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں دیکھ کر خوشی ہوئی مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے مولانا شفیق الرحمن کشمیر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا ہمیں اتحاد و اتفاق میں نمونہ بن کر دیکھانا ہوگا مولانا رفیق میر نے کہا جمعیت مظبوط قوت بن چکی ہے کراچی تا کشمیر میں جمعیت علماء طلباء عوام کی نمائندہ جماعت ہے مفتی عزیز الرحمن دانش نے امیر مرکزیہ کو مبارکباد دیتے کہا جماعت جو حکم دے گی تعمیل ہوگی آخر میں ڈویژن اضلاع ٹاؤن کی جماعت نے امیر مرکزی مولانا سعید یوسف خان جنرل سیکرٹری حضرت اقدس مولانا مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی سنئیر نائب امیر مولانا امتیاز عباسی ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاری جہانگیر نقشبندی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوے اس عزم کا اظہار کیا ریاست بھر میں آمدہ انتخابات میں مظبوط امیدوار اتارے جائیں گے اور علمی سیاسی اور عالمی امور پر گہری نظر رکھنے والی قیادت پر فخر ہے۔

