سبی(اللہ داد رند)ناظم جنگلات و جنگلی حیات سبی ڈویژن میرذاہد رند نے کہاہے کہ سرسبز درخت اور نایاب قیمتی پرندوں سمیت جانوروں کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کوئی بھی ادارہ عوامی تعاون کے بغیر اپنے احداف مکمل نہیں کرسکتا عوامی طاقت اور تعاون سے ہی ادارے اپنے مقاصد اور منزل کو عبور کرتے ہیں محدود وسائل اور سہولیات کے باوجودمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات سرسبز درختوں سمیت نایاب قیمتی اور موسمی پرندوں و جانوروں کی حفاظت بخوبی سرانجام دے رہے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جنگلات کی کٹائی اور نایاب قیمتی جانوروں وپرندوں کا شکار کرنے والوں کی نشاندہی کریں اورشکاد کرنے والے ٹھکانوں کے خاتمے میں محکمہ جنگلات کے ٹیموں سے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ آپکا شہر سرسبز نظر آۓ اور نایاب قیمتی جانوروں و پرندوں کو تحفظ مل سکے ناظم جنگلات میر ذاہد رند نے یہ باتیں گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے دوران ملاقات کہیں٬ملاقات کے دوران ڈویژنل فارسٹ آفیسرسید طارق شاہ بھی موجود تھے ناظم جنگلات و جنگلی حیات نے صحافیوں کومذید بتایا سرسبز پاکستان٬بلوچستان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فروری کے آخر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیاجاۓ گا شجر کاری مہم میں ہرشہری اپنے حصے کا ایک پودا لازمی لگاکر پودے سے درخت بنانے تک تحفظ فراہم کرے

