ڈیرہ بگٹی میں وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی بطور چیف آف بگٹی شاندار دستاربندی

ڈیرہ بگٹی(رپورٹر) ڈیرہ بگٹی/دستار بندی ڈیرہ بگٹی میں بگٹی قبائل کے نئے منتخب ہونے والے سربراہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی باوقار دستاربندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں، رکن صوبائی اسمبلی، بگٹی قبائل کی ذیلی شاخوں کے سربراہوں سمیت بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے خصوصی شرکت کی
تقریب کے دوران روایتی بلوچی رسم و رواج کے مطابق چیف آف بگٹی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی دستاربندی کی گئی، جہاں قبائلی ڈھول کی تھاپ، روایتی نعروں اور شاندار قبائلی جوش و خروش نے ماحول کو پرجوش بنا دیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سمیت رکن صوبائی اسمبلی، بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخوں کے سربراہوں، معتبر قبائلی عمائدین اور معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔
دستار بندی کے موقع پر پہلی دستار، نواب میر عالی بگٹی کے بھائی نوابزادہ میر زامران سلیم اکبر بگٹی نے میر سرفراز احمد بگٹی کے سر پر سجائی
جس کے بعد دیگر قبائلی چیف اور معتبرین نے دستار پہنائی اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ میر سرفراز احمد بگٹی بگٹی قوم کے آٹھویں چیف کی حیثیت سے منصب سنبھال رہے ہیں، جو قبائلی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
شرکاء نے میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ میر سرفراز بگٹی نہ صرف ایک بااثر سیاسی رہنما ہیں بلکہ ایک مضبوط قبائلی سربراہ کی حیثیت سے بھی بگٹی قبیلے کی روایات اور عزت کی پاسداری کریں گے۔
شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئے چیف آف بگٹی، اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کو استعمال کرتے ہوئے بگٹی قبیلے سمیت پورے خطے کے مسائل کے حل، امن کے فروغ، نوجوانوں کے بہتر مستقبل، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم کردار ادا کریں گے، تاکہ علاقے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں