سال 2025 تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا اور ہم چند گھنٹوں کے بعد اپنا دوسرا قدم نئے سال یعنی 2026ء میں رکھنے والے ہیں۔
اس سال کے دوران جہاں ہمیں کئی گلوکار اور شخصیات ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ گئیں وہیں کچھ شوبز اور سوشل میڈیا ستارے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کی نئی شروعات کی ہیں۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان
پاکستان اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی گہری دوستی کو ازدواجی بندھن میں تبدیل کیا اور دونوں کا نکاح مسجد الحرام میں ہوا تھا۔
جس کے بعد شادی کی منفرد تقاریب کراچی میں منعقد کی گئیں جس میں ساتھی فنکاروں اور اہل خانہ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ دل کھول کر انجوائے بھی کیا۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی
اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے بھی اپنی دیرینہ دوستی کو ازواجی بندھن میں تبدیل کیا۔ اس خبر کو مداحوں نے بڑا پسند کیا کیونکہ دونوں کی ڈرامہ جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
نیلم منیر
اداکارہ نیلم منیر نے دبئی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر محمد راشد کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کا خیال تھا کہ نیلم منیر کے شوہر عربی ہیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
حریم سہیل
اس کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ حریم سہیل وہ نوجوان اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے شریک سفر کا انتخاب کیا۔
حریم سہیل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی ہیں جنہوں نے اپنے دوست کو ہی شریک سفر بنایا ہے۔
احمد علی اکبر
ڈرامہ پری زاد سے شرہت کی بلندی پر پہنچنے والے اداکار احمد علی بٹ نے ماہم بتول کو اپنا شریک سفر منتخب کیا۔
انہوں نے خاموشی سے شادی کرنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
ثوبان عمیس اور عبیر اسد
ماڈلنگ سے تعلق رکھنے والے جوڑے ثوبان عمیس اور عبیر اسد نے اپنے ازدواجی سفر میں تبدیل کیا تاہم یہ سفر زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور پھر دونوں نے چند ماہ میں ہی راہیں جدا کرلیں۔
سکندر رضوی
لیجنڈری گلوکارہ میڈم نورجہاں کے پوتے اور اداکار و کاروباری شخص سکندر رضوی بھی شادی کرنے والے اداکاروں کی لسٹ میں شامل ہوئے۔
انہوں نے غیر روایتی انداز سے شادی کی جس میں دلہن مغربی ملبوس زیب تن کی ہوئیں تھیں۔
عمر شہزاد، شانزدے لودھی
باصلاحیت اداکار عمر شہزاد اور ماڈل شاہنزے لودھی بھی ازوادجی بندھن میں بندھے۔ دونوں کا نکاح مکہ المکرمہ میں ہوا۔
اس کے بعد عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقاریب کراچی میں منعقد ہوئیں جس میں عزیزوں، رشتے داروں اور ساتھی فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

