بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، ترقی و خوشحالی کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں،سنجے کمار پنجوانی

چھتر (این این آئی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور اور رکن صوبائی اسمبلی سنجے کمار پنجوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی خصوصی کاوشوں سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے خطیر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ ان فنڈز کا مقصد صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مذہبی و سماجی مقامات کی بہتری کو یقینی بنانا ہیانہوں نے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے ہندو محلے کے عوام کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت واٹر سپلائی لائن سے ہندو محلے تک نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہندو محلے میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنیکیلیینئیٹرانسفارمرز اور گلیوں کی بہتری کے لیے ٹف ٹائلز بچھانے کے لیے بھی فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں جبکہ چھتر مندر کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں جن پر جلد عملی کام کا آغاز ہوگا۔سنجے کمار پنجوانی نے مزید بتایا کہ مختلف شہروں میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور مذہبی مقامات کی تعمیر و مرمت کے لیے بھی خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں ان میں کولپور کے لیے 12 کروڑ روپے بھاگ ناڑی کے لیے 5 کروڑ روپے ڈھاڈر کے لیے 5 کروڑ روپے اوستا محمد کے لیے 3.5 کروڑ روپے، ڈیرہ اللہ یار کے لیے 4.5 کروڑ روپے جبکہ مانجھی پور کے لیے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تمام فنڈز متعلقہ شہروں میں واقع مندروں گردواروں اور اقلیتی برادری کی مجموعی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ اقلیتوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ سنجے کمار پنجوانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں