عوام کی سہولت کا ایک اور بڑا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل

اسلام آباد(این این آئی)عوام کی سہولت کا ایک اور بڑا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الصبح شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نیسائٹ پر فنشنگ ورک کامعائنہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کارپٹنگ ورک کا مشاہدہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے اطراف ہارٹیکلچر و لینڈ سکیپنگ کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا۔ شاہین چوک انڈر پاس سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو گا۔شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہو گی اور ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے بارے وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں