یہ ہیں پاکستان کی آئرن لیڈی منیبہ مزاری وہ بہادر خاتون جن کی دونوں ٹانگیں حادثے میں چلی گئیں، شوہر نے طلاق دے دی، مگر اس نہتی لڑکی نے اپنی محرومی کو طاقت بنا لیا اور آج ساؤتھ ایشیا کی پہلی وہیل چیئر ماڈل، انفلوئنسر اور کامیاب بزنس وومن ہیں!
1987 میں رحیم یار خان میں پیدا ہونے والی منیبہ کی تعلیم آرمی پبلک اسکول سے ہوئی اور انہوں نے فائن آرٹس میں ڈگری لی۔ ان کے شوہر پاکستان ائیر فورس میں تھے۔
27 فروری 2008 کو کوئٹہ سے رحیم یار خان آتے ہوئے گاڑی کا شدید حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں 21 سالہ منیبہ دو سال تک بستر مرگ پر رہیں۔ اس مشکل وقت میں شوہر نے طلاق دے دی۔
مگر حوصلہ نہ ٹوٹا! وہیل چیئر پر زندگی شروع کی، Tony & Guy نے ایشیا کی پہلی وہیل چیئر ماڈل بنایا، The Body Shop نے برانڈ ایمبیسیڈر۔ وہ ماڈل ہیں، گلوکارہ، اینکر، اقوام متحدہ کی خواتین کے لیے نیشنل گڈویل ایمبیسیڈر اور اپنی خوبصورت پینٹنگز دنیا بھر میں نمائش کرتی ہیں۔
شادی ناکام ہوئی، مگر منیبہ کی کامیابی کی داستان پوری دنیا سن رہی ہے – جبکہ سابق شوہر کا نام تک کوئی نہیں جانتا!
حقیقی ہمت اور انسپائریشن کی زندہ مثال منیبہ مزاری جیسے لوگ ثابت کرتے ہیں کہ مشکلات انسان کو توڑ نہیں سکتیں، بلکہ نئی بلندیوں تک پہنچا دیتی ہیں!

