بنگلہ دیش کے سیاسی ہیوی ویٹ اور مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم بنگلہ دیش نینشلسٹ پارٹی (بی این پی) کے نائب صدر طارق رحمان 18 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد جمعرات کو وطن پہنچے۔
دارالحکومت ڈھاکہ کے بین لااقوامی ایئر پورٹ پر پارٹی کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے بظاہر وارث، طارق رحمان کا ڈھاکہ ہوائی اڈے پر پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا۔
وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ڈھاکہ پہنچے۔
جمعرات کی صبح سے ہی بی این پی کے حمایتی دارالحکومت ڈھاکہ میں جمع ہو رہے تھے، جہاں سڑکوں پر طارق رحمان کی تصایور والے بینرز اور پلے کارڈز لگائے جا رہے تھے۔
لاؤڈ سپیکرز سے قومی نغمات بج رہے تھے جبکہ کٹ آؤٹ میں رحمان کو گھوڑے پر سوار دکھایا گیا تھا۔
رحمان 2008 میں بنگلہ دیش سے لندن چلے گئے تھے، جسے انہوں نے سیاسی ظلم و ستم قرار دیا تھا۔
بی این پی کے قائم مقام چیئرمین کے طور پر، طارق رحمان 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے ذریعے پارٹی کی قیادت کریں گے، جو کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے گذشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے علیحدگی کے بعد پہلے انتخابات ہیں۔
بی این پی کو بڑے پیمانے پر انتخابی دوڑ میں سب سے آگے دیکھا جاتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگر ان کی پارٹی اکثریت حاصل کرتی ہے تو رحمان کو وزیر اعظم کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
رحمان کی بیمار والدہ، 80 سالہ سابق رہنما خالدہ ضیا کا ڈھاکہ کے ایک ہسپتال میں علاج جاری ہے
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنی خرابی صحت اور قید کے باوجود، خالدہ ضیا نے نومبر میں آئندہ انتخابات میں مہم چلانے کا عزم کیا۔
لیکن یہ عہد کرنے کے فوراً بعد اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا اور تب سے وہ انتہائی نگہداشت میں ہے۔
طارق رحمان کی واپسی مقبول طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل پر حالیہ بدامنی کے بعد ہوئی ہے، جو انڈیا کے سخت ناقد تھے اور جنہوں نے گذشتہ سال کی عوامی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔
32 سالہ عثمان ہادی کو اس ماہ ڈھاکہ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی اور بعد میں وہ سنگاپور کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔
ان کی موت نے بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا آغاز کیا جن میں ہجوم نے کئی عمارتوں کو نذر آتش کیا، جس میں دو بڑے اخبارات جو انڈیا کے حق میں سمجھے جاتے ہیں، نیز ایک ممتاز ثقافتی ادارہ بھی شامل تھے۔

