حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کیلئے تیار،پی ٹی آئی سے جواب میں گالیاں دی جاتی ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کیلئے تیار ہے،پی ٹی آئی سے جواب میں گالیاں دی جاتی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں گالیاں دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئی بار بات چیت کی پیش کش کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے ان کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے تین سے چار مرتبہ واضح طور پر مذاکرات کی پیشکش کی مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی نے بات چیت سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات ہی میں ہے تاہم جب جواب میں بدزبانی ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اقتدار ایک عارضی چیز ہے اور سیاست میں مستقل مزاجی اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکومت اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے سنجیدہ رویہ سامنے نہیں آ رہا۔خواجہ آصف نے ادارہ جاتی احتساب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے سے احتساب کی شروعات کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں