احمد فراز کا 95واں یوم پیدائش12جنوری کو منایا جائیگا

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) اردو ادب کے منفرد شاعر احمد فراز کا 95واں یوم پیدائش12جنوری کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں اور ان کے مداحوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ احمد فراز 14جنوری 1931ء کو صوبہ سرحد کے خوبصورت شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام سیدّ احمد شاہ تھا جبکہ احمد فراز ان کا تخلص تھا ان کے مجموعہ کلام میں ”تنہا تنہا،درد آشوب،نایافت،بے آواز گلی کوچوں میں،پس انداز موسم،خواب گل پریشاں ہیں جیسی خوبصورت کتب کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہو ان کے خوبصورت کلام کو گا کر بہت سے گلوکاروں نے بے پناہ شہرت حاصل کی مہدی حسن کی آواز میں گایا جانے والا ان کا خوبصورت کلام ”اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں،جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں “ آج بھی زبان زد عام ہے۔احمد فراز کو آدم جی ادبی ایوارڈ،اباسین ایوارڈ،بھارت کی جانب سے فراق گورکھ پوری ایوارڈ،ٹا ٹا ایوارڈ اور کینڈا کی جانب سے اکیڈمی آف اردو لٹریچر ایوارڈ،ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز،دھنک ایوارڈ، ملینیم ایوارڈ امریکہ،ڈاکٹر اقبال ایوارڈسمیت بہت سے ملکی و غیر ملکی ایوارڈ ز و اعزازات کے ساتھ نوازا جا چکا ہے۔ احمد فراز کا انتقال25اگست 2008ء کو ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں