لاہور(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں ماہرہ خان اور فہد مصطفی نے مداحوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم سے باضابطہ آگاہ کردیا۔دونوں اداکارنئی فلم ”اے ایل بی ایم“میں نظر آئیں گے، فہد مصطفی اور ماہرہ نے فلم کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، فلم کا ٹیزر(آج)3جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکاروں نے لکھا کہ نقاب کے پیچھے وہ چہرے ہیں جنہیں آپ جانتے ہیں لیکن اس کے پیچھے جو کہانی ہے وہ آپ نہیں جانتے۔ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ پہلی جھلک کے لیے تیار ہو جائیں۔ٹیزر کلپ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی کو سرخ ماسک پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے دونوں چھپے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، یہ ایک ایسا منظر ہے جس نے مداحوں کو فوری طور پر تجسس میں مبتلا کردیا۔اداکاروں نے کہا کہ دیکھنے والوں کو فلم کی کہانی بہت پسند آئے گی،بتایا گیا ہے کہ فلم کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور اب اس کی ریلیز کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

