لاہور(این این آئی)شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ضرار خان کی شادی کی تصاویر کے چرچے ہورہے ہیں جبکہ اداکار نے حال ہی میں نکاح کیا تھا اور اب وہ دلہن گھر لے آئے ہیں۔پرمسرت موقع پر دولہے نے سبز شیروانی میں خوش و خرم انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔بارات لانے سے قبل اور شادی میں انہوں نے ڈانس پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگادئیے جبکہ دلہن نے حسب روایت سرخ و سنہری امتزاج کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

