لاہور(این این آئی)ماضی کے نامور اداکارسدھیرکی 29 ویں برسی19 جنوری کو منائی جائے گی۔ سدھیر 1922 کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں احتراما انہیں لالہ سدھیر کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔سدھیر کی معروف فلموں میں دلا بھٹی،ماہی منڈا،یکے والی، سسی، باغی، ماں پتر،جی داراور دیگر قابل ذکر ہیں۔سدھیر 19جنوری1997 کوجہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

