لاہور(این این آئی)خوبرو اداکارہ مہوش حیات کل (منگل)6جنوری کو اپنی 43ویں سالگرہ منائیں گی۔6جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا، 2010 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ”ماں جلی“کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے مارول کی ٹی وی سیریز مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کیا جو بے حد مقبول ہوا، حکومت پاکستان کی جانب سے 2019میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔مہوش حیات گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔ مہوش حیات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔

