لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف)قومی آر سی ڈی شاہراہ پر تحصیل آفس کے ساتھ واقع بکرا منڈی دونوں اطراف سے بیوپاریوں کے قبضے میں آچکی ہے، جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ پیر اور منگل کے روز بکرا منڈی لگنے کے دوران سڑک پر شدید رش ہوتا ہے، جس سے ہیوی ٹریفک اور شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی بار مسئلے کی نشاندہی کے باوجود ضلعی انتظامیہ یا ٹریفک حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، اسسٹنٹ کمشنر اوتھل اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ کو کلیئر کروایا جائے، بکرا منڈی کے لیے متبادل اور محفوظ جگہ مختص کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے

