وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی رپورٹ آئی پنجاب کو ارسال

لاہور(این این آئی)وزیراعلی خیبر پختوانخواہ سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے واقعہ پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آئی پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو اسال کی گئی رپورٹ میں ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں جس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اسمبلی سکیورٹی اور دیگر عینی شاہدین کے قلمبند کئے گئے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔آئی پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں قانونی کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔رپورٹ میں معاملے کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں