بلوچستان کے عوام کے معاشی و معاشرتی حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت نیشنل فنانس کمیشن کے تیاریوں سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممبر نیشنل فنانس کمیشن برائے بلوچستان محفوظ علی خان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عارف اچکزئی اور کنسلٹنٹس فنانس موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ کو نیشنل فنانس کمیشن این ایف سی ایوارڈ کے متعلق فنانس کی ٹیم نے صوبے کے معاشی ضروریات و اخراجات اور محاصل پر تفصیلی طور پر بریفننگ دی تیاریوں اور مشاورت کا بنیادی مقصد صوبے کے ہر سیکٹر کا قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے حوالے سے بلوچستان کے عوامی مفادات کا تحفظ، صوبے کے معاشی حقوق کی مکمل نمائندگی اور آئینی حصہ دلانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنی ہے صو بائی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے عوام کے معاشی و معاشرتی حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے ہم این ایف سی کے تحت صوبے کے حقدارانہ حصے کے تعین کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ وفاق سے صوبے کے لیے منصفانہ حقوق کی حصول یقینی بنا ئی جائے کیونکہ ہمارا صوبہ دیگر صوبوں کی نسبت زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ “صوبائی محکمہ خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کے لیے ایک جامع اور تحقیقی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں بلوچستان کی آبادی، پسماندگی، رقبہ اور دیگر اہم عوامل کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔” نیشنل فنانس کمیشن کے تحت صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے اصولوں کا تعین کرتی ہے اورہم بلوچستان کے اس میں منصفانہ حصے کی حصول کے لیے پرعزم اور کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں