دہشت گردی کے نیٹ ورک ناکام بنانے پر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین، بھارت کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ

کراچی(ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی نے کراچی پر دہشت گردی کا نیٹ ورک اور اسلحہ بارود پکڑنے اور بھارتی و افغانی پاکستان دشمن رجیم کی کوششوں کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز اور ادارے کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی عبرت ناک شکست کا بدلہ پراکسی وار اور دہشت گردی سے لینا چاہتا ہے اور اسکے لئے مسلسل دہشت گردی کر رہا ہے۔ بھارت دنیا کے لئے دہشت گرد ملک بن چکا ہے۔ مسلمانوں، سکھوں کے بعد عیسائی کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کے موقع پر ہندوتوا دہشت گردوں کی کاروائیاں بھی عالمی دنیا کے لئے چیلنج ہے بھارت کو گرے لسٹ اور دہشت گرد ممالک کی صف میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش میں نوجوانوں کا قتل عام کھلی دھمکیاں، کرکٹ کو سیاست کی نذر کرنے جیسے واقعات پر عالمی قوتیں اور اقوام متحدہ کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے، ملک کے معاشی حب کے خلاف بھارت کا منصوبہ ناکام ہونا ہماری سیکورٹی فورسزکی بہترین صلاحیت کا ثبوت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے کئے جائیں۔ پاکستان کی 25کروڑ عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
شعبہ اطلاعات
ایم پی پی

اپنا تبصرہ بھیجیں