پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبریں بے بنیاد قرار

لاہور (این این آئی) پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد 12جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں