رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی قبائلی و سیاسی رہنما میر نصیر مینگل کی عیادت

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی علی مدد جتک نے منگل کو کراچی میں ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما میر نصیر مینگل کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی۔ حاجی علی مدد جتک نے میر نصیر مینگل کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے میر نصیر مینگل کے صاحبزادے، معروف سیاسی و قبائلی رہنما میر شفیق مینگل سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، قبائلی امور، عوامی مسائل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں