ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی)نصیرآباد میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جانبحق تین شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانے کی حدود دوست ہوٹل کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک رکشے پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور رضا محمد پندرانی موقع پر ہی جانبحق ہو گیاجبکہ مزدا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ نصیرآباد پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں قومی شاہراہ شاہی چوکی کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے ہادی بخش ابڑو ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

