سائنس دانوں نے دنیا سب سے چھوٹا وائلن بنا لیا

برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طبعیات دانوں کی ٹیم نے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی چھوٹا وائلن بنایا ہے جس کو مائیکرو اسکوپ کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے اس وائلن کو ’دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن‘ قرار دیا ہے۔

لافبورو یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا تھا کہ پلیٹینم وائلن 35 مائیکرونز لمبا اور 13 مائیکرونز چوڑا ہے۔ مائیکرون پیمائش کی ایک اکائی ہے جو ایک میٹر کا 10 لاکھ واں حصہ ہوتی ہے۔

یہ وائلن انسانی بال کے قطر (جو کہ 17 سے 180 مائیکرونز کے درمیان ہوتا ہے) سے چھوٹا ہے۔ ٹارڈیگریڈز (آٹھ ٹانگوں والے مائیکرو جاندار) 50 سے 1200 مائیکرونز تک لمبے ہوتے ہیں۔

محققین کی جانب سے اس آلے کا بنایا جانا ان کی نئی نینولِیتھوگرافی سسٹم کی صلاحیتوں کے متعلق بتاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سائنس دانوں کو نینو اسکیل اشیاء اور ڈھانچوں کو بنانے اور مطالعہ کرنے میں مدد دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں