کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر،مسلم لیگ(ن) کے مرکز ی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم،چیف سیکرٹری بلوچستان،آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار،قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر احسن اقبال،وفاقی وزیرکمیونیکیشن عبدالعلیم خان، وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

