پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیٹ فلکس پر نشر ہونے والا ریئلٹی شو “I Am Georgina” کا چوتھے سیزن نہیں آئے گا۔
جارجینا روڈیگز کے اس شو کے ابتدائی 3 سیزن نے دوران دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی، 46 ممالک میں میں دیکھائے جانے والا شو ٹاپ 10 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرامز میں شامل رہا۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
ڈیلی سن کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا نے اس شو کے ذریعے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے اہم پہلوؤں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا، انہوں نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا سب سے اہم پیشہ ورانہ تجربہ بھی قرار دیا اور کہا کہ اس میں بہت محنت شامل تھی تاہم، انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ “فی الحال اس شو کو جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے”۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی فیملی کو دھمکیاں؛ سیکیورٹی میں بڑی تبدیلیاں
“I Am Georgina” کے 3 سیزن کے دوران رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا کی آمدنی تقریباً 22 ملین پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 8 ارب 38 کروڑ سے زائد) رہی تاہم نیٹ فلکس نے کبھی بھی اس کی آمدنی کا اعلان نہیں کیا البتہ مختلف ذرائع سے یہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے “نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی
اس شو کی کامیابی نے رونالڈو کی گرل فرینڈ کو کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی متعارف کرایا۔ اس کے علاوہ، وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں، جہاں ان کے 63 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدے کرتی ہیں۔
دوسری جانب النصر کے اسٹار فٹبالر گرسیٹانو رونالڈو اور جارجینا 5 بچوں کے کیساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں، جہاں وہ 2023 میں النصر کلب کیساتھ منسلک ہیں۔