کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت کے اشتراک سے8انش اسکولز کھولنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ان اسکولوں کی تعمیر ایک سال میں مکمل کی جائے گی مارچ 2027سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان اسفندیار کاکڑ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے آٹھ اضلاع ڈیرہ بگٹی،سبی،قلعہ سیف اللہ،ژوب،موسی خیل،صحبت پور،واشک اور چاغی میں دانش اسکولز بنانے کا فیصلہ کیا ہے ان اسکولوں پر تقریبا 24ارب روپے لاگت آئے گی جس میں آدھی رقم بلوچستان اور آدھی رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ سیکرٹری تعلیم بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان میں دانش اسکولز کو دانش اسکولز اتھارٹی کے تحت چلایا جائے گا۔ اسفندیار کاکڑ نے بتایا کہ یہ آٹھ دانش اسکولز مارچ 2027سے فعال ہوجائیں گے۔

