کیچ (رپورٹر) ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کیچ میں مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور میچز کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے گا بلکہ علاقے میں امن و امان کی فضا بھی بحال ہوگی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں، کیونکہ تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید تعلیم اور پیشہ ورانہ ہنر کی بہت زیادہ ضرورت اور مانگ ہے، اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جدید علوم اور ہنرمندی حاصل کریں تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے مثالی تعلیمی اور تربیتی ادارے قائم کرنے ہوں گے جو قوم کو درپیش مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں اور نوجوانوں کو بااختیار بنائیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اسپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔

