اداکارہ روحی بانو کی ساتویں برسی25 جنوری کو منائی جائے گی

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ روحی بانو کی ساتویں برسی25 جنوری کو منائی جائے گی۔روحی بانو کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی اداکاروں میں ہوتا تھااور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ٹی وی ڈراموں میں روحی بانولازم و ملزوم سمجھی جانے لگیں۔روحی بانونے کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ، زیر زبر، دھند، سراب،قلعہ کہانی ہو، حیرت کدہ،پکی حویلی اور دیگر بے شمار کلاسک ڈراموں میں جاندار اداکاری اور یادگار کردار ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔انہوں نے منو بھائی،شوکت صدیقی، بانو قدسیہ، اشفاق احمد،حسینہ معین اور کے کرداروں کو اپنی بے مثال اور جاندار اداکاری سے اعلی سطح پر پہنچا دیا۔روحی بانو نے اناڑی، خدا اور محبت، تیرے میرے سپنے، نوکر، ضمیر،پہچان، سیاں اناڑی،دشمن کی تلاش، دل ایک کھلونا، گونج اٹھی شہنائی، راستے کا پتھر، بڑا آدمی، آج کا انسان، پالکی، کائنات، زینت، کرن اور کلی، دلہن ایک رات کی،جزیرہ آدھا چہرہ اورٹیپو سلطان سمیت بے شمار فلموں میں شاندار اداکاری کر کے مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔روحی بانو کو پی ٹی وی ایوارڈ، نگارایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔وہ 25جنوری 2019ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں