لکی مروت،ٹانک میں 6پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے،سرداریعقوب ناصر

لورالائی(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے لکی مروت اور ٹانک میں 6پولیس اہلکاروں سمیت عام شہریو،ں کو بیدردی سے شہید کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے المناک وا قعہ پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے جبکہ پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ سی ایم کے پی کے سہیل آفریدی کو کراچی کے سیاسی دورے پر ہیں صوبہ خون میں لت پت ہے انھیں شہیدوں کے جنازوں میں موجود ہونا چاہئے تھا اور زخمی ہونے والے خاندانوں کو تسلی دیتے اور انکی مالی امداد کرتے لیکن وہ انکا کام صرف الزامات حکومت پر لگانے کے سوا اور کوئی کام نہیں ذاتی طور پر اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسطرع کے واقعات کھلی دہشتگردی اور ملک دشمنی کے مترادف ہے ہم افغان رجیم کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین سے ٹی ٹی پی کو لگام دیں بصورت دیگر پاکستان اپنے حق میں کسی بھی وقت بھرپورکاروائی کرسکتے ہیں بھارت اور افغان رجیم اپنے مزموم مقاصد کیلئے ہمارے عوام اور فوج سمیت دیگر فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں اب ہمارے صبر کا پیمانہ جواب دے گیا ہے ہمیں کمزور ریاست ہر گز نہ سمجھا جائے ہم ہر طرع کے حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں ہم آیندہ کسی صورت ملک اور بلو چستان کے پرامن صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیں گے دہشت گردی کرانا دراصل ملک کو عدم استحکام کا شکاربنانا ہے لیکن ہم پاکستان سے ہر طرع کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں