قلات (این این آئی) قلات میں ہندو تاجر کی دوکان میں بڑی ڈکیتی تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی زور پر ہندو تاجر سے لاکھوں روپے مالیت کی موبائل فون چھین لیئے تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ رات آٹھ بجے کے قریب تین مسلح افراد نے ہسپتال روڈ پر واقع وشال نامی ہندو تاجر کی دوکان میں داخل ہو کر لوٹ مار کیں اور ہندو تاجر کو مار پیٹ کے بعد دوکان سے لاکھوں روپے کی موبائل فون چھین کر لے گئے ڈکیتی کے واقعے کے بعد تاجروں کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا ہے جس سے شہر کی تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں بند رہے ہندو تاجروں کی ایک وفد نے ایس پی زائد شاہ سے ملاقات کر کے اپنی شکایت سے آگاہ کیا جس پر ایس پی سید زاہد شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہیں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لے گی۔

