آر ایف لیویز فورس نے ایمانداری و خوش اصلوبی سے ڈیوٹی دیکر ٹریفک کے ستائے عوام کی مشکلات میں کمی کی،ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی(این این آئی) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے ٹریفک درست کرنے کے لئے ڈیوٹیوں پر مامور کیو آر ایف،لیویز فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ایک ہفتے میں شہر کے مختلف روڈوں پر نو پارکنگ کو کامیاب کرنے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو مسلسل برقرار رکھنے پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کیانچارج منظور احمد حسنی ا کیو آر ایف۔لیویز فورس اور ٹریفک پولیس وہ دیگراہلکاروں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے ڈپٹی کمشنر آفس میں نقد انعامات۔ شیلڈ اور اسناد دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیو آر ایف لیویز فورس نے ایمانداری اور خوش اصلوبی سے ڈیوٹی دیکر ٹریفک کے ستائے لورالائی کی عوام کی مشکلات میں کمی کی ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس اب پولیس کا حصہ بن چکی ہے انہوں نے جوانوں سے کہا کہ پولیس میں بھی اسی طرح نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کریں گے تو وہاں بھی کامیابی آپ لوگوں کے قدم چومے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں