ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو ڈاکو راج ایک ہی دن ڈھائی لاکھ روپے نقدی چار موٹر سائیکلیں اور دس موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود باری موڑ کے مقام پر چھ نقاب پوش مسلح ڈاکو گن پر دو موٹر سائیکل دو لاکھ روپے نقدی اور چھ عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے لٹنے والوں کا تعلق لہڑی قبیلے سے ہے جبکہ پٹ فیڈر بیرون منجو شوری کے قریب نا معلوم مسلح ڈاکو ندیم احمد کھیازئی سے موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تمبو باباکوٹ پولیس تھانے کی حدود سے نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر میراں بخش لہڑی سے موٹر سائیکل دو عدد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

