پسنی (رپورٹر) چربندن اپڈیٹ تحصیل پسنی کے علاقے چربندن اسپورٹس کی سہولتوں سے مکمل طور پر محروم ہے۔ آج سے تقریباً پانچ سال پہلے چربندن میں ایک اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا گیا تھا جسے سیٹ گل محمد مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا۔ یہ گراؤنڈ فٹبال اور کرکٹ کے لیے بنایا گیا تھا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ:
گراؤنڈ کا کام آج تک مکمل نہیں کیا گیا
اس منصوبے پر کوئی بجٹ مختص نہیں ہوا
گراؤنڈ کھیلنے کے قابل بھی نہیں ہے
گراؤنڈ کے لیے کوئی چوکی دار تعینات نہیں کیا گیا
گراؤنڈ اس وقت مکمل طور پر ویران اور خراب حالت میں ہے
ہمارے نوجوان کھلاڑی اسپورٹس جیسی صحت مند سرگرمیوں سے محروم ہیں، جس سے ان کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں۔ اس لیے آپ سے پرزور گزارش ہے کہ:
1. چربندن اسپورٹس گراؤنڈ کا کام فوری طور پر مکمل کروایا جائے
2. گراؤنڈ کے لیے سالانہ بجٹ مختص کیا جائے
3. گراؤنڈ کی دیکھ بھال کے لیے چوکی دار/نگران تعینات کیا جائے
4. گراؤنڈ کو فٹبال اور کرکٹ کے لیے قابلِ استعمال حالت میں لایا جائے
امید ہے کہ آپ نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری اس جائز درخواست پر فوری توجہ فرمائیں گے۔

