تربت(این این آئی) سیکرٹری اطلاعات کے پی ایس عاصر حسین نے ڈویژنل انفارمیشن آفس تربت کیچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوہاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف علی اور دیگر عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران عاصر حسین نے دفتر کے دفتری امور کا جائزہ لیا، عملے سے ملاقات کی اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ڈویڑنل انفارمیشن آفس کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو سراہا اور مقررہ مدت میں کام کی تکمیل پر تعمیراتی کمپنی کی تعریف کی۔بعد ازاں سیکریٹری ٹو پی ایس نے تربت پریس کلب کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر صلاح الدین سلفی سے ملاقات کی اور عمارت کی پیش رفت اور پریس کلب کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

