کوآرڈنیٹر سیکرٹری انفارمیشن عاصر حسین نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن گوادر کے دفتر کا دورہ

گوادر(این این آئی) سیکرٹری انفارمیشن حکومتِ بلوچستان عمران خان کی ہدایت پر سیکرٹری انفارمیشن کے کوآرڈینیٹر عاصر حسین نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن (پبلک ریلیشنز) گوادر کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن گوادر کو درپیش انتظامی و فنی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسر نے کوآرڈینیٹر کو دفتر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ایک جامع بریفنگ دی، جس میں جدید دور سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی سے منسلک آلات کی کمی، دفتر کی عمارت، سرکاری گاڑی (آفس وہیکل)، ڈرون کیمرہ، کیمرہ، لیپ ٹاپ، ٹی وی، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی شامل تھی۔ بریفنگ کا مقصد یہ تھا کہ سیکریٹری انفارمیشن کو ان مسائل سے آگاہ کیا جائے تاکہ محکمہ کی استعدادِ کار میں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔دورے کے موقع پر سابق صدر پریس کلب گوادر اسماعیل عمر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں کوآرڈینیٹر ٹو سیکریٹری انفارمیشن عاصر حسین نے پریس کلب گوادر کا بھی دورہ کیا اور صحافتی امور و مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں