کوئٹہ(این این آئی) قائم مقام چیئر مین سینیٹ سیدال خان ناصر کی بھابھی، امان اللہ ناصر کی اہلیہ کی وفات پر کوئٹہ میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو سابق گورنر سید ظہور آغا، سابق گورنر ملک عبدالولی کاکڑ،،سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، سابق وزراء ڈاکٹر حامد اچکزئی،آغا عمر بنگلزئی، یونس ملازئی، سابق ڈپٹی میئر یونس بلوچ،سعید آغا، ملک ابرار، اسحاق مینگل، قیصر محمود، ندیم احمد، عصمت اللہ کاکڑ، نور الدین آغا، مفتی روزی خان، حسن خان، ڈاکٹر بہرام اچکزئی، اورنگزیب کھیتران، سردار انور ناصر، فرید افغان، مرزا شمشاد، ساحر اعوان، اشرف کرد سمیت سیاسی،سماجی و قبائلی رہنماؤں نے تعزیت اور مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

