بختیارآباد(لیاقت علی ڈومکی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ترقی فاؤنڈیشن میر افتخار خان بنگلزئی سے صدر ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ میر اللہ داد رند, صدر بختیارآباد پریس کلب (ر) اللہ یار ڈومکی ان کے آفیس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میر افتخار خان بنگلزئی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع سبی کے 500 سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے فنڈز موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے اب تک تقریباً 300 خاندان فنڈز حاصل کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنے کمروں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے فیز کا کام کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت چار اقساط میں فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت ایک کمرہ چار مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا اور ہر مرحلے پر ایک ایک لاکھ روپے کی قسط ادا کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ جلد فیز 1 کے بعد تحصیل لہڑی کا کام بھی شروع کیا جائے گا اور تحصیل لہڑی میں سر فہرست بختیار آباد اور لہڑی شہر کے سیلاب متاثرین کو اس پروگرام سے مستفید کیا جائے گا۔

