مچھ (رپورٹر ) گرینڈ الائنس مچھ کے ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں گرینڈ الائنس مچھ کے رہنما عبدالرحمن خلجی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ترجمان نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے گرینڈ الائنس اپنے جائز مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملازمین کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہی ہے جبکہ ماضی کے ادوار حتیٰ کہ آمریت کے زمانے میں بھی اس نوعیت کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کے مطالبات مکمل طور پر جائز ہیں جنہیں حکومت نے خود مذاکرات کے دوران تسلیم کرتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم بعد ازاں حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عبدالرحمن خلجی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور گرینڈ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں

