لسبیلہ وحب میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب معراج کے اجتماعات 16 جنوری کو

لسبیلہ (بیوروچیف حفیظ دانش)دعوت اسلامی کے تحت لسبیلہ وحب شب معراج کے عظیم الشان اجتماعات 16جنوری بروز جمعہ کو بعد عشاء ہونگے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح لسبیلہ وحب شب معراج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی اس سلسلے میں دعوت اسلامی شب معراج کے اجتماعات کے انتظامات کرلیے ہیں یہ اجتماعات حب فیضان حمزہ حاجیانی رضیہ مسجد عدالت روڈ ۔اوتھل فیضان مدینہ صابرین مسجد ۔وندرفیضان مدینہ ۔ بیلہ فیضان مدینہ ۔ لاکھڑافیضان مدینہ
کنراج غوثیہ مسجد عمر گوٹھ میں ہونگے اجتماعات میں مبلغین دعوت اسلامی شب معراج کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے لسبیلہ وحب کے تمام عاشقان رسول کو شب معراج کے اجتماعات میں بھرپور انداز میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں